حدیث شریف

حضرت ابوموسیٰ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے ایک شخص نے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم سے پوچھا اﷲ تعالیٰ کی راہ میں لڑنا کیا چیز ہے کیونکہ ہم میں سے کوئی غصہ کی وجہ سے لڑتا ہے اور کوئی محبت کی وجہ سے جنگ کرتا ہے ۔ حضور صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص اس لئے لڑے کہ اﷲ تعالیٰ کا کلمہ بلند ہوجائے تو وہ اﷲ تعالیٰ کی راہ میں لڑتا ہے ۔ ( بخاری شریف )