حدیث شریف

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا دو آنکھوں کو دوزخ کی آگ چھو نہیں سکتی۔ ایک وہ آنکھ جو اللہ کے خوف سے رونے والی ہے۔ دوسری وہ آنکھ جو مجاہدین کی حفاظت میں رات کو جاگتی رہتی ہے۔ (ترمذی)