حدیث شریف

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ روزے اور قرآن قیامت میں شفاعت کریں گے۔ روزہ کہے گا میری وجہ سے اس بندہ نے کھانا پینا ترک کیا، میری شفاعت اس کے حق میں قبول ہو۔ قرآن کہے گا میری وجہ سے رات کو نہیں سویا میری شفاعت قبول ہو۔ اللہ تعالیٰ دونوں کی شفاعت قبول فرمائے گا۔         (طبرانی)