حدیث شریف

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تین باتیں جس کسی میں ہوں گی وہ ایمان کی مٹھاس پائے گا۔ اللہ اور اس کے رسول اس کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب ہوں، جس کسی سے محبت کرے تو اللہ کے لئے ہی اس سے محبت کرے۔ کفر میں واپس جانے کو ایسا بُرا سمجھے جیسے ہر انسان آگ میں ڈالے جانے کو بُرا سمجھتا ہے۔          (بخاری شریف)