حدیث شریف

حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ یہ بات میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ بندہ کا مال صدقہ اور خیرات کرنے سے کم نہیں ہوتا۔ جس بندہ پر ظلم کیا جائے اور وہ صبر کرے اللہ تعالیٰ اس کی عزت کو بڑھاتا ہے۔ جس بندہ نے سوال کا دروازہ کھولا یعنی لوگوں سے مانگنا شروع کیا اللہ تعالیٰ اس کے لئے فقر و افلاس کا دروازہ کھول دیتا ہے۔    (ترمذی)