حدیث شریف

حضرت ام کلثوم بنت عقبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ وہ شخص جھوٹا نہیں ہے جو دو شخصوں میں صلح کرادے اور اس مقصد کے لئے نیک بات کہے یا اپنی طرف سے نیک بات ملادے۔
(بخاری، مسلم، ابوداؤد، ترمذی)