حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اشعری لوگ جب جہاد میں محتاج ہوجاتے یا مدینہ میں ان کے بال بچوں کے پاس کھانا کم رہ جاتا تو سب لوگ اپنا اپنا موجود سامان ملا کر ایک کپڑے میں اکھٹا کرلیتے ہیں پھر آپس میں ایک پیمانہ سے تقسیم کرلیتے ہیں اس عدل و مساوات کی وجہ سے وہ مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں۔ (بخاری شریف)