حدیث شریف

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا قیامت کے دن آدمی کے پاؤں (اس کی جگہ سے) جنبش نہیں کرسکیں گے جب تک اس سے یہ نہ پوچھ لیا جائے کہ اپنی عمر کو اس نے کس کام میں صرف کیا، اپنی جوانی کو کس انداز سے گذارا، مال کس طرح کمایا اور خرچ کس طرح کیا اور جو علم حاصل کیا تھا اس پر عمل کیا یا نہیں۔          (ترمذی)