حجامہ سے اکثر بیماریوں سے حفاظت

ادونی میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد، ڈاکٹر سعید اور دیگر کا خطاب
ادونی۔/28فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)معراج ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے ادونی کے علاقہ کھاری بائولی میں واقع مدرسہ فریدیہ میں مفت طبی کیمپ ، پھیپڑوں کا عمل،اور حجامہ کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔اس کیمپ میں ڈاکٹر عبدالحق یونانی میڈیکل کالج کرنول کے ڈاکٹر سرفراز نواز، ڈاکٹر دلاور،ڈاکٹر سعید حسن، ڈاکٹرکرشنا مورتی اور کالج کے ڈاکٹرشیخ شاہ ولی ، ڈاکٹر جیلانی ، میڈوکوس رئیسہ فاطمہ ، عامتہ المبین ، مبینہ سلطانہ ، صالحہ بیگم نے اپنی خدمات انجام دئے۔ کیمپ کاافتتاح الحاج محمد شریف صدر مدرسہ فریدیہ نے کیا۔ اس کیمپ میں مریضوں کو ڈاکٹروں نے جانچ کرتے ہوئے مفت میں ادویات بھی فراہم کی۔ دوسری جانب میکرو لیاب کے نمائندے کرشنا مورتی نے اسپائرو میٹر آلے کے ذریعے مریضوں کے پھیپھڑوں کے عمل کی جانچ کی۔اسی طرح ڈاکٹر سعید حسن نے 30 سے زائد مریضوں کو مفت میں حجامہ کے خدمات انجام دئے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر سرفراز نواز نے بتایا کہ ادونی جیسے شہر میں مفت طبی کیمپ میں حصہ لیکر بے حد خوشی ہورہی ہے۔ کیونکہ شہر ادونی میں 56 فیصد سے زائد اقلیتی آبادی رہتی ہے۔جن میں کثیر تعداد غریب دیکھے جاتے ہیں۔ اس طبی کیمپ میں ہم نے بلا کسی مذہب کی تفریق کرتے ہوئے کل500سے زائد مریضوں کی جانچ کی انھیں مفت میں ادویات فراہم کیں۔ڈاکٹر سعید نے بتایا کہ حجامہ حضور اکرم ﷺ کی سنت ہے اور جو بھی حجامہ کرواتا ہے اکثر تمام امراض سے محفوظ رہتا ہے۔ لہذا ہم نے آج معراج ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کے زیر اہتمام 30 سے زائد مریضوں کو  حجامہ کیمپ انجام دیا۔ میکرو لیاب کے نمائندے کرشنا مورتی نے بتایا کہ اس موسم اکثر دمہ کی شکایت رہتی ہے جس کا اثر سیدھے سیدھے پھیپھڑوں پرنظر آتا ہے۔