حامد انصاری کی اہلیہ کا دورہ بیجنگ چلڈرنس ویلفیر انسٹی ٹیوٹ

بیجنگ ۔ /29 جون (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدرجمہوریہ حامد انصاری کی اہلیہ سلمیٰ انصاری نے آج بیجنگ چلڈرنس ویلفیر انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا جہاں انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ژانگ نے ان کا خیرمقدم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سلمان انصاری کی جانب سے بچوں کی بہبود کیلئے بنائے گئے ادارے سے متعلق دلچسپی کا اظہار پر انہیں خوشی ہوئی ہے ۔ انہوں نے بچوں کی نگہداشت اور پرورش کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔خاص کر اپاہیج اور ذہنی طور پر معذور بچوں کی ضروریات پر توجہ دی ۔ سلمیٰ انصاری گزشتہ تین دہوں سے تعلیم کے شعبہ میں سرگرم ہیں ۔ وہ علیگڑھ اور دہلی میں پسماندہ طبقات کے بچوں کیلئے 4 اسکولس چلارہی ہیں جس میں دو ہزار بچوں کو فائدہ ہورہا ہے ۔