حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف مقدمہ درج

شمس آباد ۔ 30 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد ٹرافک پولیس نے شراب نوشی کر کے گاڑی چلانے والوں کے خلاف مقدمات درج کررہے ہیں ۔ ہفتہ اور اتوار کی رات پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔ محمد غوث خاں سب انسپکٹر ٹرافک نے بتایا کہ سائبر آباد کمشنر سی وی آنند کی ہدایت پر ہفتہ اور اتوار کو شراب نوشی کر کے گاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم شروع کی جس کے تحت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے 29 ستمبر کو عدالتی تحویل میں پیش کیا گیا ۔ پرمیشور 22 سالہ ساکن عادل آباد جو رنگاریڈی ضلع کے میڈچل میں ڈی سی ایم ڈرائیور کی حیثیت سے ملازمت کررہا ہے ۔ اتوار کو شراب نوشی کر کے گاڑی چلارہا تھا جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے عدالت میں پیش کیا گیا ۔ راجندر نگر کورٹ نے اسے تین ہزار روپئے جرمانہ اور ایک دن ٹرافک ڈیوٹی انجام دینے کی سزا دی ۔۔