حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کو سزاء

شمس آباد ۔ 30 جولائی (سیاست نیوز) شمس آباد آر جی آئی ٹریفک پولیس نے شراب نوشی کرکے گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ رنگاریڈی انسپکٹر ٹریفک نے بتایا کہ شراب نوشی کرکے گاڑی چلانے والے 19 افراد اور بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے والے 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے راجندر نگر کورٹ میں پیش کیا، جس میں 7 افراد کو ایک دن اور ایک شخص کو پانچ دن کی جیل کی سزاء سنائی گئی۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں جس سے کافی حد تک شراب نوشی کرکے گاڑی چلانے والے افراد میں کمی آئی ہے۔ عوام میں اب بھی شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔