حافظ سعید کی رہائی کی راہ ہموار حکومت تحویل میں توسیع سے دستبردار

لاہور ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : حکومت پاکستان نے ممبئی دہشت گرد حملے کے ماسٹر مائنڈ اور جماعت الدعوۃ سربراہ حافظ سعید کو انسداد دہشت گردی قانون کے تحت حراست میں توسیع کی درخواست سے دستبرداری اختیار کرلی ۔ حافظ سعید اور ان کے چار ساتھیوں کو حکومت پنجاب نے 31 جنوری کو 90 دن کے لیے حراست میں لیا تھا ۔ اس کے بعد سے وہ اپنے گھر پر نظر بند ہیں ۔ حکومت پنجاب کے محکمہ داخلہ کے ایک عہدیدار نے سہ رکنی فیڈرل جوڈیشیل ریویو بورڈ کو بتایا کہ حافظ سعید اور ان کے چار ساتھیوں کو مزید محروس رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بورڈ نے حکومت کی درخواست قبول کرتے ہوئے معاملہ کی یکسوئی کردی۔