ج2جون سے آن لائن بلڈنگ پرمٹس

حیدرآباد ۔ 29 ۔ اپریل : ( ایجنسیز ) : شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے حکومت تلنگانہ نے 2 جون سے تعمیرات کے لیے تمام پرمیشنس آن لائن دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے لیے سافٹ ویر کا ٹسٹ مئی کے پہلے ہفتہ سے کیا جائے گا ۔ چیف سٹی پلانر ایس دیویندر ریڈی کے بموجب اس سسٹم کے تحت عمارت کی تعمیر کے لیے پرمیشن دینے کے لیے تقریبا 30 دن ہوں گے اور اکوپینسی سرٹیفیکٹ کی اجرائی کے لیے 15 دن درکار ہوں گے ۔ تاہم جہاں تک پانچ فلورس تک کی عمارتوں کی بات ہے اس کے لیے پرمیشن ایک دن میں دیا جاسکتا ہے حتی کہ سائٹ ویزٹ بھی سافٹ ویر کے ذریعہ کی جاسکتی ہے ۔ جسے اتھارٹیز استعمال کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ معلوم کرنے کے لیے کہ آیا بفر زون قواعد پر عمل کیا جائے یا نہیں اس کا فیصلہ بھی ایرئیل فوٹو گرافی کے ذریعہ کیا جاسکتا ہے ۔ اس ٹکنالوجی کو حیدرآباد کی ایک کمپنی نے فروغ دیا ہے ۔۔