ج2جنوری کو بدرکامل ’’سوپر مون‘‘

حیدرآباد۔30 ڈسمبر (سیاست نیوز) سال 2018ء کا پہلا بدرکامل 2 جنوری کو ہوگا اور یہ ’’سوپر مون‘‘ بھی رہے گا۔ ہندوستان سے مشاہدہ کرنے والوں کے لیے یہ قدر مختلف فلکیاتی نظارہ ہوگا۔ ڈائرکٹر نہرو پلانٹیریم اروند پرانجپے کے مطابق سوپر مون ایسا بدر کامل ہوتا ہے جو چاند زمین کے قریب ترین فاصلے تک پہنچانے پر پیش آتا ہے جہاں سے چاند زیادہ بڑا اور زیادہ روشن نظر آتا ہے۔ سوپر مون زمین سے دیکھنے والوں کے لیے 14 فیصد زیادہ بڑا اور تقریباً 30 فیصد زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔ ماہ جنوری میں چاند گہن اور بلو مون جیسے نظارے بھی واقع ہوں گے۔ 31 جنوری کو مکمل چاند گہن پیش آئے گا۔ یہ ایک ماہ میں دوسرا بدرکامل ہوگا جسے فلکیاتی اصطلاح میں بلو مون کہتے ہیں۔ جب چاند زمین کے اطراف بیزوی مدار میں داخل ہوتا ہے تو زمین سے اس کا فاصلہ تبدیل ہوتا رہتا ہے۔ قریب ترین مقام کو Perigee اور مدار میں سب سے زیادہ فاصلے والے مقام کو Apogee کہتے ہیں۔ زمین اور چاند کے درمیان تقریباً 1 گھنٹے میں 667 کیلومیٹر کا فاصلے تک تبدیلی ہوجاتی ہے۔