جی ایچ ایم سی کی پہلی اسٹینڈنگ کمیٹی کی معیاد ختم

حیدرآباد یکم جون (یواین آئی)گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی)کی پہلی اسٹینڈنگ کمیٹی کی معیاد آج ختم ہوگئی۔موجودہ طور پر اسٹینڈنگ کمیٹی میں 15ارکان شامل ہیں۔اس کمیٹی کی میٹنگ مئیر جی ایچ ایم سی بی رام موہن کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں کمشنر جی ایچ ایم سی جناردھن ریڈی اور دوسروں نے بھی شرکت کی۔مئیر رام موہن نے کہاکہ اس ایک سالہ معیاد کے دوران کمیٹی کی 20میٹنگس منعقد کی گئیں جس میں ماضی کی اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی میٹنگس کے مقابلے بغیر کسی مسائل کے بااتفاق آرا 5643کروڑ روپئے کے بیشتر ترقیاتی کاموں سے متعلق 229ایجنڈہ کے ایٹمس کو منظوری دی گئی۔ہر ایجنڈہ کے آئٹم پر اسٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان اور افسروں کے ساتھ تفصیلی طورپر تبادلہ خیال کیا گیا اورفیصلہ کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کی منظوری عمل میں لائی گئی۔انہوں نے جاریہ سال کے دوران منعقدہ تمام اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگس میں شرکت ، تال میل اور تعاون پر تمام ارکان کو تہنیت پیش کی ۔