جی ایچ ایم سی نے 90 فیصد کام کرلیا

کے ٹی آر جون کے دوسرے ہفتہ میں کاموں کا جائزہ لیں گے
حیدرآباد ۔ 30 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے وزیر بلدی نظم و نسق و شہری ترقی کے تارک راما راؤ کے ایک سو روزہ ایکشن پلان کے تحت 90 فیصد کام مکمل کرلیے ہیں ۔ ایکشن پلان پر عمل آوری کا تارک راما راؤ جون کے دوسرے ہفتہ میں جائزہ لیں گے ۔ ریاستی حکومت نے جی ایچ ایم سی کے لیے نشانہ مقرر کیا تھا اور عہدیداروں کو ہدایت دی گئی تھی کہ 2 جون یوم تاسیس تلنگانہ تک تمام زیر تکمیل کام مکمل کرلیے جائیں ۔ جی ایچ ایم سی نے سڑکوں کی مرمت کے 569 کاموں میں 480 کام مکمل کرلیے ۔ 263 نالوں موریوں میں سے 200 کی صفائی مکمل کرلی گئی ہے ۔ 15 بس اسٹیجس کی تزئین نو مکمل ہوگی ۔ مزید 35 مقامات پر کام جاری ہے تقریبا 280 اسپورٹس کامپلکس کو عصری بنایا گیا ۔ سمر کیمپس کامیابی سے منعقد کئے گئے ۔ 18 کالونی پارکس قائم کئے گئے ۔ 6 ہزار ایل آر ایس درخواستوں کی یکسوئی کی گئی ۔ ان آفس پلس کا کام مکمل ہوگیا ۔ آغاز کیلئے تیاری ہوچکی ہے ۔ ایک ہزار 377 ڈسٹ بین اور ایک ہزار 790 سوچھ آٹو ٹپرز تقسیم کئے گئے ۔ کمشنر جی ایچ ایم سی بی جناردھن ریڈی نے کہا کہ 100 دن کے ایکشن پلان کی مکمل تکمیل کے لیے باقی کام بھی تیزی سے انجام دئیے جارہے ہیں ۔۔