جیہ للیتا اب جیل للیتا ہوگئی : شکتی کپور

ممبئی ۔ 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) تملناڈو کی سابق وزیراعلیٰ جیہ للیتا کو سزائے قید سنائے جانے کے بعد ملک گیر پیمانے پر ان کے حامیوں اور مخالفین کے ردعمل کا سلسلہ جاری ہے جہاں بالی ووڈ بھی پیش پیش ہے۔ شکتی کپور جو ہندی فلموں میں منفی کردار نبھاتے آئے ہیں، انہوں نے جیہ للیتا کی گرفتاری پر بھی منفی ردعمل کا اظہار کیا۔ جب ان سے میڈیا نے جیہ للیتا کی سزائے قید کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے صاف صاف کہہ دیا کہ جو جیسا بوئے گا ویسا کاٹے گا۔ میڈیا کی طاقت سماج میں ہوئے کسی بھی غلط کام کو زیادہ دنوں تک عوام کی نظروں سے چھپنے نہیں دیتی۔ قارئین کو یاد ہوگا کہ خود شکتی کپور کے سیکس اسکینڈل کو میڈیا نے ہی ایک اسٹنگ آپریشن کے ذریعہ منظرعام پر لایا تھا۔