جیاکلین فرنانڈیز کی پسند IMARA

امارہ (IMARA) ہندوستان کی تیزی سے ترقی کی جانب رواں دواں خواتین کی ایتھنک برانڈ ہے اس نے حال ہی میں منا حیدرآباد سنٹرل پنجہ گٹہ میں اپنے خوش قسمت صارفین کیلئے ایک خصوصی شام کی میزبانی کی۔ اس موقع پر شرکاء کو خوبصورت و پُرکشش جیاکلین فرنانڈیز سے خاص ملاقات و بات چیت کا موقع دیا گیا۔ بالی ووڈ کی اس حسینہ نے IMARA کے فیسٹول کلکشن کے بارے میں اپنے خیالات شیئر کئے اور حاضرین کو اس کلکشن میں اپنی پسند کے بارے میں بتایا۔ مس انجنا ریڈی بانی و چیف ایکزیکیٹو آفیسر USPL نے کہا کہ IMARA کے چہرہ کے طورپر جیاکلین فرنانڈیز کی موجودگی سے ہم تمام بہت خوش ہیں اور IMARA ہندوستان میں خواتین کے فیشن اور ان کے ملبوسات کا مشہور و معروف برانڈ ہے۔ اس پروگرام کا مقصد صارفین سے اپنے تعلقات کو مضبوط و مستحکم بنانا ہے۔ ساتھ ہی کسٹمرس کو فیشن و ڈیزائن کے موجودہ رجحانات سے متعلق IMARA کو واقف کروانے کا موقع بھی فراہم کرنا ہے ۔ جیاکلین نے IMARA کا ایک حصہ بننے پر خود کی خوش قسمتی سے تعبیر کیا۔ مسٹروشنو پرساد چیف ایکزیکیٹو آفیسر (CEO) فیوچر لائف اسٹائیل فیشن نے بھی مخاطب کیا۔