جہاں پناہ کے شوروم کا دلسکھ نگر میں آغاز

حیدرآباد 13 نومبر (پریس نوٹ) مردانہ ملبوسات کے مشہور برانڈ ، جہاں پناہ کے شوروم کا دلسکھ نگر، حیدرآباد میں آغاز کیا گیا۔ اداکار سندیپ کشن نے اس شوروم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مرد افراد کے لئے جہاں پناہ کے ویڈنگ کلکشن کا آغاز کیا گیا۔ شادیوں کے اس سیزن میں جہاں پناہ کی جانب سے مردوں کے لئے نہایت منفرد اور رائل کلکشن کو پیش کیا جائے گا۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے مسٹر ابراہیم بخاری منیجنگ ڈائرکٹر جہاں پناہ نے کہاکہ حیدرآباد میں ہماری زبردست پذیرائی کے باعث ہم نے یہاں ایک اور اسٹور کا آغاز کیا ہے۔ جہاں پناہ تمام کسٹمرس سے ان کے سپورٹ کے لئے اظہار تشکر کرتا ہے۔ حیدرآباد میں آنے والے ویڈنگ سیزن کے لئے خصوصی مینس ویر کے ایک نئے رینج کا آغاز کیا جارہا ہے۔