جھارکھنڈ میں ماویسٹوں کی گرفتاری نقد انعامات کا اعلان

رانچی ۔ 21 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : حکومت جھارکھنڈ نے آج پیپلز لبریشن فرنٹ آف انڈیا سے وابستہ 73 مفرور ماویسٹوں اور عسکریت پسندوں کے سروں پر 8.69 کروڑ کا مشترکہ نقد انعام کا اعلان کیا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چیف منسٹر رگھوبر داس نے اس تجویز سے اتفاق کرلیا کہ باغیوں کی گرفتاری پر نقد انعامات دئیے جائیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ بائیں بازو گوریلا کے 16 دلم جو کہ سنٹرل کمیٹی سکریٹری اسپیشل ایریا کمیٹی ارکان اور ریجنل بیورو ممبرس کا رتبہ رکھتے ہیں ۔ ان کے سروں پر 25 لاکھ روپئے کے نقد انعامات کا اعلان کیا گیا ۔ علاوہ ازیں مفرور عسکریت پسندوں کی گرفتاری پر قابل لحاظ رقم کی پیشکش کی گئی ہے ۔۔

مزید 2امرناتھ یاتریوں کی موت
سرینگر۔/21جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی کشمیر میں 3,880 میٹر بلند غار میں واقع امرناتھ مندر روانگی کے دوران قلب پر حملہ کے باعث مزید2 عقیدتمند فوت ہوگئے۔ اس طرح یاترا کی شروعات سے اب تک 25بھکتوں کی موت واقع ہوگئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پردیپ کمار (64سال ) اور پرساد سنگھ (69سال ) پہلگام میں کل اچانک فوت ہوگئے۔ ایک اندازہ کے مطابق اب تک 2.5لاکھ عقیدت مندوں نے امرناتھ مندر کا درشن کیا ہے۔