جھارکھنڈ میں دھماکہ تین افراد ہلاک

گریڈیہہ ( جھارکھنڈ ) 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) جھارکھنڈ کے گریڈیہہ ضلع میں آج ایک دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں تین افراد ہلاک اور دو دوسرے زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ یہ واقعہ گنڈے پولیس اسٹیشن کے حدود میں پدم تند برمسیا کے مقام پر ہوا ۔ کہا گیا ہے کہ ایک شخص ایک دو پہئیہ گاڑی سے یہ دھماکو مادے اتار رہا تھا کہ یہ اچانک ہی دھماکہ ہو گیا ۔ سب ڈویژنل پولیس آفیسر گریڈیہہ جیت واہن رام نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ اس دھماکہ کے نتیجہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور دو دوسرے زخمی ہیوگئے ہیں۔ ایس ڈی پی او نے بتایا کہ اس شخص نے یہ دھماکو مادہ ایک کنواں کھودنے کیلئے لایا تھا کہ وہ اچانک دھماکہ سے پھٹ پڑا ۔ انہوںنے بتایا کہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں ۔ پولیس نے زخمیوں کو علاج کیلئے دواخانہ منتقل کردیا ہے ۔