جگن موہن پر حملہ تلگودیشم کی سازش

وائی ایس آر کانگریس رکن اسمبلی روجا کا الزام
حیدرآباد 30 اکٹوبر (سیاستن یوز) رکن اسمبلی وائی ایس آر کانگریس پارٹی روجا نے الزام عائد کیاکہ قائد اپوزیشن آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی وائی ایس جگن موہن ریڈی پر قاتلانہ حملہ درحقیقت تلگودیشم پارٹی کی ایک سازش ہے۔ آج تروپتی میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے رکن اسمبلی روجا نے کہاکہ جگن موہن کا حملہ آور سرینواس نے ایک کروڑ روپئے مالیتی اراضی کی خریدی معاملت کی ہے۔ جبکہ جگن موہن ریڈی پر پیش آئے قاتلانہ حملہ کے واقعہ سے متعلق تلگودیشم پارٹی قائدین کے عائد کئے جانے والے الزامات میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ لہذا تلگودیشم پارٹی قائدین اپوزیشن قائد اے پی کے تعلق سے کئے ہوئے ریمارکس سے فی الفور دستبرداری اختیار کرنے کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے فلم اسٹار شیواجی پر الزام عائد کیاکہ وہ من گھڑت باتیں کرکے منصوبہ بند انداز میں امریکہ کو فرار ہوگئے اور چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو، ریاستی وزراء اور تلگودیشم پارٹی قائدین کے حالات اور ان کی باتوں کو دیکھ کر انتہائی افسوس ہے۔ روجا نے تلگودیشم حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ریاست کے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام تلگودیشم قائدین قاتلانہ حملہ سے متاثر ہونے والے اپوزیشن لیڈر کے تعلق سے تضحیک آمیز رویہ اختیار کرنا مناسب نہیں ہے۔