جگدیش ریڈی معاملہ میں لوک آیوکت کی ٹی آر ایس حکومت سے اظہار ناراضگی

حیدرآباد ۔ 30 ۔ مارچ : ( این ایس ایس) : آندھرا پردیش لوک آیوکت جسٹس سبھاشن ریڈی نے کانگریس قائد اور سابق ایم پی پونم پربھاکر اور رکن اسمبلی سمپت کمار کی جانب سے وزیر برقی جی جگدیش ریڈی کے خلاف جب وہ تعلیم کا قلمدان رکھتے تھے تو ریاست میں خانگی انجینئرنگ طلبہ کو فیس ری ایمبرسمنٹ کی اجرائی کے سلسلہ میں کرپشن کے الزامات پر داخل کی گئی ایک درخواست کی سماعت کے سلسلہ میں ان کے روبرو حاضر نہ ہونے پر تلنگانہ حکومت اور آئی اے ایس عہدیداروں پر ناراضگی کااظہار کیا ۔ لوک آیوکت نے پونم پربھاکر اور سمپت کمار کی جانب سے داخل کی گئی مفاد عامہ درخواست کو قبول کیا تھا اور ٹی آر ایس حکومت کو جگدیش ریڈی کے خلاف الزامات پر جواب داخل کرنے کا حکم دیا تھا ۔۔