جگتیال میں پرجاوانی پروگرام میں 138درخواستیں ،ڈائیل یور کلکٹر میں 12فون کالس موصول

جگتیال 25؍ فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جگتیال ضلع IMAبلڈنگ میں آج پراجاوانی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ قبل ازیں صبح 10بجے سے نصف گھنٹہ ڈائیل یور کلکٹر پروگرام عمل میں لایا گیا۔اس موقع پر جگتیال ضلع کے مختلف منڈل سے تعلق رکھنے والے عوام مختلف مسائل کی یکسوی کیلئے ڈائیل یور کلکٹر میں جوائیٹ کلکٹر بی راجیشم سے فون پر شکایت کی اور اسی طرح ، اور اسی طرح جس پر جوائیٹ کلکٹر بی راجیشم ،ضلع کلکٹر ڈاکٹر اے شرت نے تمام محکمہ جات کے ضلعی آفسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اپنے اپنے آفسوں اور گرام پنچایتوں ،قومی شاہرہ پر آبدار خانوں کا قیا م عمل میں لایا جائے ،اسی طرح پراجاوانی پروگرام کا 1بجکر 30منٹ تک جاری رہا جس میں ضلع بھر سے مختلف مقامات سے عوام نے ڈبل بیڈروم ،کسانوں ،وظائف کیلئے 138درخواستیں ضلع کلکٹر کے دربار میں پہنچ کر تحریری یاداشت حوالے کئے ، جس پر ضلع کلکٹر ،جوائیٹ کلکٹر نے آنے والے افراد کو متعلقہ عہدیدران کو ہدایت دیتے وہئے تمام موصل شدہ درخواستوں پر خصوصی توجہ لیتے ہوئے اپنے علاقوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت دی، تساہلی برت نے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا انتبا دیا۔اس موقع پرRDOڈاکٹر جی نریندر ،وینکٹیش ،Ao،کے علاوہ میناریٹی ڈپارٹمنٹ سپرینٹنڈینٹ محمد محمود علی افسر ،خواجہ فصیح العابدین سینر اسسٹنٹ کے علاو ہ محکمہ پنچایت راج ،RWS،ایس آر ایس پی ،محکمہ تعلیمات،Sc,Bc,Welfare ڈپارٹمنٹ کے عہدے داران موجود تھے۔