جگتیال میں وقف اور مسلمانوں کی جائیدادوں کو نقصان کا خدشہ

قبضہ دار ، پٹہ دار میں تبدیل ، وقف بورڈ کا کوئی پرسان حال نہیں
جگتیال /29 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع جگتیال میں وقف اراضیوں اور مسلمانوں دیہی علاقوں میں زرعی اراضیوں کو نقصان پہونچنے کا خدشہ لاحق ہے ۔ وقف بورڈ کا کوئی پرسان حال نہیں جس کی وجہ قبضہ دار ، پٹہ دار میں تبدیل ہونے جارہے ہیں ۔ ضلع جگتیال میں اوقافی جائیداد واقع ہیں جس میں قبرستان ، عاشورخانے مسافر خانے درگاہیں وغیرہ شامل ہیں ۔ عاشورخانے کی دیکھ بھال اور خدمت کے عوض اور فوج وغیرہ میں خدمات انجام دینے والوں کو زرعی اراضیوں کو بطور انعام دیا گیا تھا ۔ وقف گزٹ کے مطابق جگتیال منڈل میں جملہ 34 قبرستان واقع ہیں ۔ جس میں شہر جگتیال میں چار میں مسجد مقبرہ سے متصل 3 ایکڑ پر محیط ہے لیکن اس پر بھی اطراف ناجائزہ قبضہ ہوچکے ہیں وہیں پر موچی بازار قبرستان 25 گنٹہ پر ہے جس پر شمالی حصہ میں ناجائز قبضہ ہوا ہے اور مسجد نور سے متصل قبرستان جو ایک ایکڑ پر محیط ہے جہاں پر بڑی مشکل سے نصف بھی باقی نہیں رہا ہے اور اس قبرستان لب سڑک شاپنگ ملگیات کو تعمیر کیا گیا ہے جو سالانہ لاکھوں روپیوں کی آمدنی ہے جس کو برائے نام سوسائٹی حاصل کر رہی ہے ۔ وقف بورڈ کو ایک روپیہ کی آمدنی نہیں ہے ۔ اسی طرح جگتیال منڈل میں جملہ تین مساجد اور ایک مدرسہ اور عیدگاہ رحمت پورہ جس کا رقبہ ایک ایکڑ اور ایک درگاہ حضرت ملنگہ شاہ ایک چھلہ محبوب سبحانی ایک مسافر خانہ اور ایک کھلی اراضی جامع مسجد سے منسلک یہ تمام شہر جگتیال میں واقع ہے ۔ جبکہ شہر جگتیال میں جملہ 21 عاشور خانے واقع ہیں اور جگتیال کے اطراف 16 یعنی جملہ 37 عاشورخانے گزٹ ریکارڈ کے مطابق ہیں لیکن افسوس وقف بورڈ کی لاپرواہی سے عاشورخانہ کی دیکھ بھال اور خدمت کرنے والوں کو بطور انعام دی زرعی اراضی کا ریکارڈ گزٹ سے غائب کردیا گیا ہے جو آج بہت ہی قیمتی اراضیوں میں شمار کیا جاتا ہے ۔ اراضیوں کا رقبہ تحریر ہے لیکن سروے نمبر اور علاقے کا نام گزٹ سے غائب ہے ۔ عام سروے کروائے گی مسلمان اپنے پرکھوں اور مورثی زرعی اراضیوں کو چھوڑ کر شہروں کا رخ کئے ہوئے ریونیو ریکارڈ میں آج تک انہیں کے نام سے موجود ہے ۔ لیکن قبضہ میں نام نہاد سیاسی عوامی منتخب نمائندے تو کہیں قول کسان تو کہیں لائنڈ گرابرس قیمتی اراضیوں پر اپنا قبضہ جمع ہوئے ہیں ۔ آج حکومت ریکارڈس کو باقاعدہ بنانے کیلئے درخواستوں کو حاصل کر رہی ہے ۔ سادے بیع نامہ وغیرہ سے ایسے میں ان قابضین کئے ہے ایک سنہری موقع ہاتھ لگا ہے اور سادہ بیع نامہ کے ذریعہ اپنے نام پٹہ دار میں تبدیل کرنے کیلئے انہیں آسان ہوگیا ہے اور عاشورخانوںا ور دیگر وقف اراضیوں انعامی اراضیوں پر قابضین کیلئے بہت آسان ہوگیا ہے ۔