جگتیال میں ساگوان اور صندل کی پیدوار کیلئے اقدامات کی ہدایت: ضلع کلکٹر

جگتیال۔/15مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر ڈاکٹر اے شرت نے آج اپنے دفتر میں محکمہ جنگلات کے عہدیداران کے ہمراہ ایک اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع میں ساگوان ، بمبو اور صندل کی پیداوار کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ محکمہ زراعت کے عہدیداران نے کسانوں کیلئے 105 ایکڑ اراضی کو مختص کیا جس میں 64 ایکڑ اراضی کو صندل، 8ایکڑ اراضی کو بمبو اور 33 ایکڑ اراضی کو ساگوان کی پیداوار کیلئے کسانوں کے پاس سے حاصل کیا گیا۔ جس پر ضلع کلکٹر نے کہا کہ جملہ 150 ایکڑ اراضی کو حاصل کیا جائے۔ محکمہ باغبانی کے عہدیداران نے 87 ایکڑ اراضی کو بمبو کی پیداوار 120 ایکڑ صندل کے پودوں کی پیداوار کیلئے اراضی کو منتخب کیا ہے۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے کہا کہ ضلع میں تینوں محکمہ زراعت ، باغبانی اور جنگلات باہمی تعاون کے ذریعہ منتخبہ زمینوں میں صندل، ساگوان اور بمبو کی پیداوار کیلئے پودوں کی پیداوار کی خصوصیت کے اعتبار سے موزوں اراضی کا انتخاب کریں۔ منتخبہ کسانوں کو تربیت فراہم کرتے ہوئے ان میں پودوں کی تقسیم کی جائے۔