جو پارٹی میرے بیٹے نجیب کو واپس لائے وہی ہمارے ووٹ کی مستحق : فاطمہ نفیس

نئی دہلی۔17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جے این یو کے لاپتہ طالب علم نجیب احمد کی والدہ فاطمہ نفیس کو صرف یہی انتخابی وعدہ مطلوب ہے کہ جو پارٹی ان کے بیٹے کو واپس لانے کا عہد کرے وہی ان کے ووٹوں کی مستحق ہے۔ اترپردیش کے بدایوں کی متوطن فاطمہ نفیس کا کہنا ہے کہ مختلف پارٹیوں کے نمائندے ان کے مکان کو آتے ہیں لیکن وہ صرف ہمدردی کا اظہار کرکے چلے جاتے ہیں۔ بدایوں میں 23 اپریل کے مرحلہ میں پولنگ مقرر ہے۔ فاطمہ نفیس نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ جو کوئی مجھ سے ہمدردی کا اظہار کرے میں ان سے صرف ایک ہی وعدہ چاہتی ہوں کہ وہ مجھے میرے لاپتہ بیٹے کی واپسی کا تیقن دے۔ یہی کچھ ہم نے مختلف پارٹیوں کے نمائندوں سے کہا جو ہمارے مکان کو آئے۔ میں وہی پارٹی کو میرا دوں گی جو مجھے اس بات کا تیقن دے۔ ایم ایس سی سال اول کا طالب علم نجیب 2016ء سے لاپتہ ہے۔