جویلری کاکاروبار کرنے تاجرین کو دھوکہ ، ایک گرفتار

حیدرآباد۔/7 مئی، ( سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن ( سی سی ایس ) پولیس نے جویلری کاروبار چلانے کے بہانے تاجرین کو دھوکہ دینے والے ایک دھوکہ باز کو کو گرفتار کرلیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ یوگیش شینی نے رونک بلین پرائیویٹ لمیٹیڈ کے نام پر ایک ادارہ قائم کیا اور وہ جویلری شاپ مالکین سے ادھار پر طلائی زیورات وغیرہ حاصل کررہا تھا۔ یوگیش شینی نے سکندرآباد پوٹ مارکٹ کے پراوین جین سے طلائی چوڑیوں کے 48 جوڑے حاصل کئے اور وہ نومبر 2018 میں رقم کی ادائیگی کا وعدہ کیا تھا لیکن اچانک اس نے اپنا کاروبار بند کرکے غائب ہوگیا۔ اتنا ہی نہیں یوگیش شینی نے مارکٹ میں جملہ 7 کیلو سونا ادھار حاصل کیا اور وہ گجرات کے شہر احمد آباد فرار ہوگیا تھا۔ سی سی ایس پولیس نے مقدمات درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور اسے گجرات میں گرفتار کرتے ہوئے شہر منتقل کیا گیا۔