جوکویچ نے دھوکا دہی کے الزامات کی تردید کردی

لندن ، 29 جون (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر ایک نواک جوکویچ نے اعتراف کیا ہے کہ کھلاڑیوں کو اپنے فائدہ کے مطابق قواعد کو بدلنے کا موقع ملتا ہے لیکن اپنے میچوں کے دوران غیرقانونی کوچنگ سے استفادہ کرتے ہوئے اس کھیل کے قاعدوں کی خلاف ورزی کرنے کی تردید کردی۔ ان کی تردید کا پس منظر کوچ بورس بیکر کا مبینہ بیان ہے کہ وہ میچوں کے دوران کھلاڑی کو اشارہ دینے کا طریقہ جانتے ہیں۔ جوکویچ کا کہنا ہے کہ انھوں نے مقابلوں کے دوران کھلاڑیوں اور کوچس کے درمیان کسی بھی قسم کے رابطے کی ممانعت والے قواعد نہیں توڑے ہیں۔