جوکووچ اور نڈال کی پیشقدمی تھئیم اور زویریو کو شکست

مناکو۔19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) فرانس میں جاری مونٹی کارلو ماسٹرز کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں کامیابی کے بعد عالمی نمبر ایک سربیا کے نواک جوکووچ نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جب انہوں نے امریکہ کے ٹیلر فرٹز کو 6-3 اور 6-0 سے مات دے دی۔ اسپین کے رافیل نڈال نے بلغاریہ کے گریگوردمتروف کو 6-4 اور 6-1 سے شکست دے کر کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی ہے تاہم جرمنی کے الیگزینڈر زویریو حیران کن شکست کے بعد اٹالین حریف فیبیو فوگنینی کے 7-6 اور6-1 سے ناکام ہوگئے جبکہ آسٹریا کے ڈومینک تھیئم کا سفر بھی تمام ہو گیا جن کو سربیا کے ڈوسان لائیووچ نے 6-3,6-3 سے شکست دی۔