جوکووچ،سمونا اور ووزنیاکی کی پیشقدمی

پیرس۔31 مئی (سیاست ڈاٹ کا م )سال کے دوسرے گرانڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں سیمونا ہالیپ اور کیرولین ووزنیاکی کی کامیاب پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ڈینش پلیئر نے دوسرے راؤنڈ میں جارجینا گارشیا پریز کو جبکہ ٹاپ سیڈ رومانیہ کی کھلاڑی نے الیسن رسکے کو شکست دی ۔مینز سنگلز میں نواک جوکووچ، الیگزینڈر زویریو اور گریگور ڈیمتروف نے تیسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی تاہم سام کوئیری کی ناکامی کے بعد گھر واپسی ہو گئی۔ رولینڈ گیروس میں جاری فرنچ اوپن کے ویمنز سنگل دوسرے راؤنڈ میں ٹاپ سیڈ رومانیہ کی سیمونا ہالیپ نے امریکی حریف الیسن رسکے کو 2-6 6-1 اور 6-1 سے مات دی جبکہ نمبر دو سیڈ ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی نے اسپین کی جارجینا گارشیا پریز کو 6-1 اور 6-0 اور نمبر آٹھ سیڈ چیک جمہوریہ کی پیٹرا کویٹووا نے اسپین کی لارا اروابرینا کو 6-0 اور 6-4 سے زیر کر کے تھرڈ راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔مینز سنگلز سیکنڈ راؤنڈ کے میچز میں نمبر چار سیڈ بلغاریہ کے گریگور ڈیمٹروف نے امریکہ کے جیریڈ ڈونالڈسن، نمبر آٹھ سیڈ بلجیم کے ڈیوڈ گوفن نے فرانس کے کورنٹین موٹیٹ،نمبر دو سیڈ جرمنی کے الیگزینڈر زویریو نے روس کے ڈوسان لائیووچ اور نمبر بیس سیڈ سربیا کے نواک جوکووچ نے اسپین کے جامے مونار کو 6-3 ،6-4 ، 6-4 سے شکست دی۔21 ویں سیڈ جاپان کی ناومی اوساکا نے قازقستان کی زیرینا ڈیاس کو 6۔4 ،7۔5 سے ، 10 ویں سیڈ امریکہ کی سلوین اسٹیفنز نے پولینڈ کی میگڈیلینا فریچ کو 6۔2 ،6۔2 سے شکست دی۔ وہیں 23 ویں سیڈ کارلا سواریز نوارو کو غیر سیڈ ماریا اسکاري نے مسلسل سیٹ میں 7۔5 ،6۔3 سے شکست دے کر باہر کر دیا۔ سیڈڈ کھلاڑیوں میں 32 ویں سیڈ فرانس کی ایلاذ کارنیٹ بھی ہار کر باہر ہو گئی ہیں۔