جولائی سے تلنگانہ میں آسرا وظائف کی اضافی رقم دی جائے گی

حیدرآباد 28مئی(یواین آئی) تلنگانہ حکومت نے آسرا وظیفہ کے تحت معمرین، بیواؤں اور معذورین کو دیئے جانے والے وظائف کی اضافی رقم کو جولائی سے ادا کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس سلسلے میں حکومت نے سرکاری احکام جاری کردیئے ہیں۔چندرشیکھرراو حکومت نے اپنے انتخابی وعدہ میں آسرا وظیفہ کے تحت دئے جانے والے تمام وظائف کی رقم کو دو گنا کردینے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت 1000 روپے وظیفہ حاصل کرنے والوں کو جولائی میں 2016 روپے دئیے جائیں گے اور 1500 روپے حاصل کرنے والے 3016 روپے حاصل کریں گے ۔