جواہر نگر میں شیر خوار لڑکی برآمد

حیدرآباد /29 نومبر ( سیاست نیوز ) جواہر نگر پولیس نے ایک شیر خوار لڑکی کی نعش کو برآمد کرلیا ہے جو علاقہ کے ایک نالے کے قریب سے دستیاب ہوئی ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کسی اور علاقہ سے لڑکی کی نعش کو یہاں پھینک دیا گیا ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ لڑکی جو 45 دن کی دیکھائی دیتی ہے اس کی شکل و صورت معمول کے مطابق نہیں ۔ ہوسکتا ہے کہ اس کے والدین اوہام پرستی کا شکار ہوکر شبہ کی بنیاد پر اس طرح کا اقدام کیا ہوگا۔ جواہر نگر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے لڑکی کی نعش کو پھینکنے والوں کی شدت سے تلاش شروع کردی ہے ۔