جواہرنوودیا اسکول میںداخلے

کوڑنگل۔5ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ایجوکیشن آفیسر منڈل سمبرس پیٹ نے اخباری نمائندوںکو بتایا کہ جواہر نوودیا اسکول میں داخلے کے خواہشمند طلباء 2016-17ء تعلیمی سال کیلئے مذکورہ اسکول کی چھٹویں جماعت میں داخلہ کیلئے انٹرنس ٹسٹ 9جنوری 2015 کومنعقد ہوگا۔ موصوف نے مزید بتایا کہ یکم مئی 2003ء تا 30اپریل 2007ء کے درمیان پیدائش کے طلباء درخواستوں کی تکمیل کے بعد 30ستمبر 2015 تک دفتر ایم آر سی میں داخل کریں ۔ مزید تفصیلات کیلئے آفیسر موصوف سے ربط پیدا کرنے کی خواہش کی گئی