جن لوک پال کیلئے 23 مارچ سے سے ستیہ گرہ : اناہزارے

ممبئی ۔ 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سماجی جہدکار اناہزارے جن لوک پال اور کسانوں کے مسائل پر آئندہ سال 23 مارچ سے دہلی میں ایجی ٹیشن شروع کریں گے۔ اناہزارے جو لوک پال تحریک کا چہرہ تصور کئے جاتے ہیں، کہا کہ انہوں نے اس مقصد کیلئے 23 مارچ کا انتخاب کیا ہے کیونکہ یہ ’’یوم شہیداں‘‘ ہے۔ ہزارے نے جو کل شام مہاراشٹرا میں ضلع احمد نگر کے رالے گاؤں سدھی میں اپنے حامیوں سے خطاب کررہے تھے، کہا کہ ’’یہ جن لوک پال، کسانوں کے مسائل اور انتخابی اصلاحات کیلئے ستیہ گرہ ہوگا‘‘۔ عمر رسیدہ گاندھیائی قائد نے کہا کہ ان مسائل پر وہ وزیراعظم نریندر مودی کو لکھتے رہے ہیں لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔ اناہزارے نے کہا کہ ’’گذشتہ 22 سال کے دوران 12 لاکھ کسانوں نے خودکشی کی ہے۔ میں اس موت کے دوران خودکشی کرنے والے صنعتکاروں کی تعداد کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں‘‘۔

 

خواتین ہر شعبہ میں بہترین کارکردگی کررہی ہیں:تاپسی
ممبئی،29نومبر(سیاست ڈاٹ کام) اداکارہ تاپسی پنو کا کہنا ہے کہ خواتین اب ہر شعبہ میں بہتر کارکردگی کررہی ہیں۔تاپسی پنو کو جی ایس کے کنزیومر ہیلتھ کیئر ویمن ہارلکس کا برانڈ امبیسڈر بنایا گیا ہے ،جسے خصوصی طورپر خواتین کے غذائی ضرورتوں کے لئے تیار کیا گیا ہے ۔