جنگ کے امکانات نہیں، ایران

تہران ۔19 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے ہفتے کے روز خطے میں کسی جنگ کے امکانات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک جنگ نہیں چاہتا۔ ایرانی نیوز ایجنسی کی جانب سے جواد ظریف کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی ملک ایران کے ساتھ تنازعے کا نہیں سوچ سکتا۔ حالیہ کچھ دنوں میں تہران اور واشنگٹن حکومتوں کے درمیان تناؤ میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے۔