جنگاؤں بار اسوسی ایشن کے انتخابات کا انعقاد

جنگاؤں یکم / اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جنگاؤں ضلع ورنگل بار اسوسی ایشن کے انتخابات منعقد ہوئے جس میں صدر ایم اسٹیفن ایڈوکیٹ اورنائب صدر اے سدیا ایڈوکیٹ اور جنرل سکریٹری سدی راملو ایڈوکیٹ جوائنٹ سکریٹری ایم مہیندر ایڈوکیٹ خازن کی نرسنگ راؤ ایڈوکیٹ اور اکزیکیٹیو ممبر کیلئے محمد جمال شریف ایڈوکیٹ کو انتخابات میں کامیابی حاصل ہوئی ۔ نومنتخب صدر اسٹیفن نے کہا کہ جنگاؤں بار کیلئے مجھ سے جو بھی خدمت ہے اچھی طرح سے انجام دوں گا جن جن وکلاء نے مجھے ووٹ دیکر کامیاب بنایا میں ان تمام کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔