جنونی عاشق کے ہاتھوں لڑکی کا قتل

ملزم پولیس کے حوالے ، مقامی عوم کی شدید برہمی
حیدرآباد /30 اگست ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ بلارم میں آج شام اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک جنونی عاشق نے لڑکی کا گلہ کاٹ کر قتل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ بیچ بازار ہوئی اس حرکت پر برہم مقامی عوام نے اس جنونی کو پولیس کے حوالے کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ بلارم کے علاقہ وینایک نگر میں 10 ویں جماعت کی طالبہ نکیتا پرمبینہ طور پر حملہ کیا گیا اور حملہ آور نے جو جنونی عاشق بتایا گیا ہے تیز دھار ہتھیار سے لڑکی کا گلہ کاٹ دیا اور فرار ہونے کی کوشش میں تھا کہ مقامی عوام نے اسے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا ۔ شدید زخمی حالت میں لڑکی کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ فوت ہوگئی ۔ اطلاع کے ساتھ ہی پولیس کے اعلی عہدیدار ونائیک نگر پہونچ گئے اور حالات کا جائزہ لیا ۔ حملہ آور جنونی عاشق کی شناخت ارویند کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو انجینئیرنگ کالج کا طالب علم تھا ۔ ایک طرفہ محبت میں انکار کے سبب قتل ہونے کا پولیس شبہ ظاہر کر رہی ہے ۔ تاہم اس کی توثیق نہیں کی ۔ بلارم پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔