جنوب مشرقی یوگنڈا اور شمالی تنزانیامیں زلزلہ کا جھٹکہ

کمپالہ۔30جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے ارضیاتی سروے کے بموجب 5.3 شدت کے زلزلہ کا ایک جھٹکہ آج یوگنڈا میں محسوس کیا گیا ۔ اس کا مبدہ 39کلومیٹر کی گہرائی میں مغربی یوگنڈا میں تھا ۔ شمالی تنزانیا کے بعض علاقوں میں بھی زلزلہ کا جھٹکہ محسوس کیا گیا جس کا مبدہ 10کلومیٹر کی گہرائی میں تھا ۔ فوری طور پر کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ اس علاقہ میں بہت کم زلزلے آیا کرتے ہیں ۔

بردہ فروشی کے خلاف کمیٹی کا قیام ‘ پوپ کا مطالبہ
وٹیکن سٹی ۔30جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) پوپ فرانسیس نے دنیا بھر پر زور دیا ہے کہ بردہ فروشی کے خلاف جدوجہد کیلئے ایک کمیٹی قائم کی جائے ۔ انہوں نے اسے جدید طور پر غلامی قرار دیا ۔ پوپ نے آج اقوام متحدہ کے مخالف بردہ فروشی دن کے موقع پر یہ اپیل جاری کی ۔ پوپ فرانسیس نے کہا کہ ہرسال ہزاروں مرد ‘ خواتین اوربچے استحصال کا شکار بنتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ ظالمانہ حرکت ہے اورا سکے خلاف ایک کمیٹی کا قیام ضروری ہے ‘