جنوب اور شمال مشرق نے کانگریس کا بُرے وقت میں ساتھ دیا

نئی دہلی 19اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) نصف صدی سے زیادہ وقت تک ملک پر حکومت کرنے والی کانگریس کو ستر کی دہائی سے کئی بار خراب حالات سے گزرنا پڑا اور ایسی صورت میں جب شمال اور مشرق کے علاقے میں اس کے پاؤں اکھڑ گئے تب جنوبی اور شمال مشرق اس ساتھ کھڑے نظر آئے ۔ملک کی انتخابی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو کانگریس کو ستر کی دہائی سے لے کر اب تک کم از کم چھ بار عوام کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایسے وقت میں جب اس کا اتر پردیش، بہار اور مغربی بنگال جیسی شمالی، وسطی اور مشرقی ریاستوں میں صفایا ہو گیا تب بھی جنوب کے کئی ریاستوں نے مضبوطی سے اس کا ہاتھ تھامے رکھا۔ جنوبی ریاستوں کے علاوہ مہاراشٹر اور آسام بھی کانگریس کے برے وقت میں اس کیساتھ کھڑے دکھائی دیئے۔