جنوبی کیرولینا میں برنی کو ہلاری کے مقابل شرمناک شکست

کولمبیا۔28فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) ہلاری کلنٹن نے آج برنی سینڈرس کو جنوبی کیرولینا کی اہم پرائمری میں شرمناک شکست دی ۔ اس طرح پارٹی کی سب سے مقبول امیدوار کی حیثیت سے ابھر آئی ہیں ۔ کلنٹن نے تقریباً 50فیصد پوائنٹس سے سینڈرس کو شکست دی ۔ سیاہ فام رائے دہندوں نے ان کی بھرپور تائید کی ‘جب کہ 8سال قبل بارک اوباما کے مقابلہ میں انہی رائے دہندوں کی وجہ سے ہلاری کو ناکامی ہوئی تھی ‘انہیں اقلیتی افریقی نژاد امریکی رائے دہندوں کی 90فیصد تعداد کی تائید حاصل ہوئی ۔ یہ فتح اُن کی سب سے زیادہ طاقتوںفتح 2016کے صدارتی مقابلہ کے امیدوار کی حیثیت سے سمجھی جارہی ہے ۔ آیووا میں بھی انہوں نے سینڈرس کے مقابلہ میں بہت کم اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی ۔ نیوہمپشائر اور نیواڈہ میں بھی جاریہ ہفتہ کے اوائل میں سینڈرس پر انہیں صرف پانچ فیصد ووٹوں کی سبقت حاصل تھی ۔ آج کی کامیابی سے 68سالہ ہلاری کلنٹن کو فیصلہ کن کامیابی حاصل ہوئی ۔ جب کہ منگل کے دن 11امریکی ریاستوں میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کے لئے پرائمری کا انعقاد کیا جائے گا ۔ کل انتخابی مہم تقریباً قومی سطح کی ہوجائے گی کیونکہ ہر ریاست میں ہر ووٹ کی اہمیت ہوگی ۔ سابق وزیر خارجہ ہلاری کلنٹن نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اپنی تقریر میں کہا کہ ابھی سے کسی بھی شخص کی تائید کو فیصلہ کن قرار نہیں دیا جاسکتا ۔ حالانکہ تقریباً تمام رائے شماری مکمل ہوچکی ہے جن میں کلنٹن کو 73.5 فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں ۔ جب کہ سینڈرس نے صرف 26فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں ۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سیاہ فام رائے دہندوں کی تائید آئندہ ہفتہ دیگر ریاستوں الہ باما‘ ٹکساس اور جارجیا میں بھی اہمیت رکھے گی ۔ ایم ایس این بی سی کے ایگزٹ پول کے بموجب ہلاری کلنٹن کو سیاہ فام رائے دہندوں کے 87فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل ہوں گے ۔ ہلاری کلنٹن نے سیاہ فام رائے دہندوں کی تائید حاصل کرلی ہے ۔ ان کے علاوہ سیاہ فارم کرایہ کی ماؤں نے بھی افریقی نژاد امریکی گرجا گھروں میں ان کی تاریخی کامیابی کیلئے دعائیں کی ہیں ۔ کامیابی کے بعد ہلاری کلنٹن امریکہ پر مبنی محبت اور رحم دلی کا نظریہ پیش کرے گی جو ری پبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی انتشاری انتخابی مہم کا جواب ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ بعض اوقات چھوٹی سی رکاوٹ بھی صدر امریکہ بننے میں آج کل حائل ہوسکتی ہے اور فی الحال میں کہنا چاہتی ہوں کہ امریکہ کو زیادہ سے زیادہ محبت اور رحم کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ان پر تنقیدیں کی جارہی ہیں اور آپ ان تنقیدوں کو سن رہے ہیں اس کے باوجود آپ نے امریکہ کے مفادات کی خاطر میری تائید کی ہے جس کیلئے میں اظہارتشکر کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت مجموعی ہم کو امریکی مفادات کو دیگر تمام باتوں پر ترجیح دینی ہوگی ۔ دیواروں کی بجائے ہمیں تمام سرحدوں کو ختم کرنا ہوگا ‘ ہیمیں دنیا بھر کو بتادیناچاہیئے کہ ہم جو کچھ کرتے ہیں درحقیقت اجتماعی طور پر کرتے ہیں ۔