جنوبی کوریا کی سابق صدر پارک کو سزائے موت کی دھمکی

سیول، 29 جون (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا نے اپنے لیڈر کم جونگ کے قتل کی مبینہ سازش کے سلسلے میں جنوبی کوریا کی سابق صدر پارک گوین ہے اور ان کے انٹیلی جنس سربراہ کو ‘موت کی سزا دینے ‘کی دھمکی دی ہے ۔شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے سی این اے نے کہاکہ یہ انکشاف سے پتہ چلا ہے کہ 2015 میں پارک اس کے سربراہ کے قتل کی سازش کرنے والی ماسٹر مائنڈ تھی۔ لہذا غدار پارک اور ان کے انٹیلی جنس سربراہ لی بیونگ ہو کو موت کی سزا سنائی جا رہی ہے ۔اگرچہ کے سی این اے نے ”انکشاف”کے ذرائع کی تفصیل نہین دی لیکن اسی ہفتے ایک جاپانی اخبار نے رپورٹ شائع کی تھی کہ پارک نے 2015 میں شمالی کوریا میں کم جونگ ان کی حکومت کی بغاوت کی منصوبہ بندی کی منظوری دے دی تھی۔پارک اگرچہ بدعنوانی کے معاملے میں مارچ میں صدر کے عہدے سے برطرف کردی گئی تھیں۔ فی الحال وہ حراست میں ہیں اور ان کے معاملے کی سماعت چل رہی ہے ۔ جنوبی کوریا کی قومی انٹیلی جنس ایجنسی نے کہا کہ شمالی کوریا نے اسکے شہریوں کے خلاف دھمکی دے کر”مذاق”کیا ہے ۔ ایجنسی نے کہا کہ کم جونگ ان کو قتل کرنے کی سازش کی خبرکی رپورٹ کی کوئی بنیاد نہیں ہے ۔ جاپان کے اساہی شنبن اخبار نے گزشتہ پیر کو پارک کی شمالی کوریا پالیسی کو جاننے والے ذرائع کے حوالے سے خبر شائع کی تھی کہ پارک نے شمالی کوریا کے لیڈر کو ہٹانے کے ایک منصوبہ پر دستخط کئے تھے ۔