جنوبی کوریا نے پروپگنڈہ لاؤڈاسپیکرس ہٹالئے

سیول ۔ یکم ؍ مئی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کیساتھ اپنے سرحدی علاقہ میں نصب کئے گئے بڑے بڑے لاؤڈ اسپیکرس کو ہٹانا شروع کردیا ہے جن سے دن رات شمالی کوریا کیخلاف پروپگنڈہ نشر کیا جاتا تھا۔ یاد رہیکہ گذشتہ ہفتہ شمالی اور جنوبی کوریا کے قائدین کی تاریخی ملاقات ہوئی تھی جس میں متعدد مصالحانہ اقدامات کو بھی قطعیت دی گئی ہے جن میں پروپگنڈہ نشریات کو مسدود کرنا بھی شامل ہے۔