جنوبی کشمیر میں مسلح جھڑپ 2جنگجو ہلاک

سری نگر30اگست (سیاست ڈاٹ کام)جنوبی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقہ میں مسلح جھڑپ کے دوران دو جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس حکام نے بتایاکہ حاجن میں سرکاری دفاتر کے اندر جنگجوؤں کی موجودگی کے بارے مصدقہ اطلاع ملنے پر جمعرات کو صبح پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقہ کا محاصرہ کر کے تلاشی آپریشن شروع کیا ۔انہوں نے بتایاکہ سرچ آپریشن اس وقت انکاؤنٹر میں تبدیل ہوگیا جب جنگجوؤں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے مورچہ سنبھالتے ہوئے منہ توڑ جواب دیا جس میں ایک جنگجو مارا گیا۔