جنوبی چین کے متنازعہ سمندر میں امریکی جنگی جہازوں کی گشت

واشنگٹن ۔ 30 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی جنگی جہاز نے آج جنوبی چین کے متنازعہ سمندری علاقہ میں گشت لگائی ۔ اس واقعہ کا چین ، تائیوان اور ویتنام نے دعویٰ کیا ہے ۔ امریکی جہاز کی گشت کو میری ٹائم کے لئے بہت بڑا چیلنج سمجھا جارہا ہے ۔ امریکہ کی جانب سے بحری بیڑہ کی گشت انجام دینے کی خبر سب سے پہلے وال اسٹریٹ جرنل میں اہم سرخی کے ساتھ شائع ہوئی ہے ۔ چین اور تائیوان ، ویتنام نے دعویٰ کیا ہے کہ ہفتہ کے دن امریکی جنگی جہاز نے جنوبی چین کے سمندر میں گشت لگائی ہے ۔ اس طرح کی گشت کا مطلب چین کے میری ٹائم کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے۔ پنٹگان نے بھی جنوبی چین کے سمندر میں اپنے آپریشن کی توثیق کی ہے ۔ ڈپارٹمنٹ آف ڈیفنس کی جانب سے انجام دی گئی کارروائی کی تصدیق کرسکتا ہوں ۔ 30جنوری کو جنوبی چین کے سمندر میں یہ گشت لگائی گئی ۔ یہ کارروائی تقریباً 3 گھنٹے تک جاری رہی ۔