جنوبی افریقہ نے ٹی20 سیریز جیت لی

بینونی۔24 مئی (سیاست ڈاٹ کام )جنوبی افریقی ویمنزٹیم نے پانچویں اور فیصلہ کن ٹونٹی20 میچ میں نو وکٹوں سے کامیابی کی بدولت پاکستانی ویمنز کیخلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 3-2 سے کامیابی حاصل کرلی۔مہمان ویمنز ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں پر 125رنز بنا سکی جس میں ندا ڈار28،عالیہ ریاض 26 ناٹ آؤٹ،کپتان بسمہ معروف 23 اور جویریہ خان 20 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔کسی بھی میزبان بولرکو ایک سے زائد وکٹ نہیں مل سکی۔جوابی اننگز میں جنوبی افریقہ کو پلیئر آف دی میچ لیزلی لی کے گیارہ چوکوں اور دو چھکوں سے آراستہ ناقابل شکست 75 رنزاور نادین ڈیکلارک کے چھ چوکوں سے سجے 37 رنزناٹ آؤٹ کے سہارے آسان کامیابی مل گئی۔ پاکستانی آل راؤنڈر ندا ڈارکو سیریز کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔