جنم بھومی اور مااورو پروگراموں پر موثر عمل آوری کے لیے لائحہ عمل

ہر ضلع کو دو آئی اے ایس اور ایک آئی ایف ایس عہدیدار الاٹ ، یومیہ اساس پر جائزہ
حیدرآباد۔/30ستمبر، ( سیاست نیوز) حکومت آندھرا پردیش نے 2اکٹوبر تا 20اکٹوبر جنم بھومی اور مااورو پروگراموں کیلئے ہر ضلع کو دو آئی اے ایس اور ایک آئی ایف ایس عہدیدار الاٹ کیا ہے تاکہ ان دونوں پروگراموں پر موثر عمل آوری کی نگرانی کی جاسکے۔ چیف سکریٹری آئی وائی آر کرشنا راؤ نے آج اس سلسلہ میں جی او جاری کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ پلاننگ اس پروگرام کے کیلئے نوڈل ڈپارٹمنٹ کے طور پر خدمات انجام دے گا اور وہ ہر ضلع سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ حاصل کرتے ہوئے ریاستی سطح کی رپورٹ تیار کرے گا۔ آندھرا پردیش کے تمام گرام پنچایت اور میونسپل وارڈس میں اس پروگرام پر عمل کیا جائے گا۔ حکومت نے اس پروگرام کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے سینئر آئی اے ایس عہدیداروں کو مقرر کیا ہے۔ ہر عہدیدار ایک ریونیو ڈیویژن کا انچارج ہوگا۔ سکریٹریز، کمشنر اور آئی ایف ایس عہدیدار جیسے درجہ کے تحت عہدیداروں کی تقسیم عمل میں لائی گئی ہے۔اسکیم کے15ایام کار میں سکریٹریز تمام آٹھ ایام کار اور ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹس کم از کم 10دن علاقہ کا دورہ کریں گے۔ ہر عہدیدار کو ایک ریونیو ڈیویژن کی نگرانی لازمی ہوگی۔ سریکاکلم ضلع کیلئے شریمتی شالنی مشرا ( آئی اے ایس ) شریمتی کے سنیتا ( آئی اے ایس) اور پی وی سبا ریڈی ( آئی ایف ایس ) کو الاٹ کیا گیا ہے۔ وجیانگرم کیلئے رجت کمار ( آئی اے ایس) ایم وی ستیہ نارائنا ( آئی اے ایس ) اور اے بھرت کمار( آئی ایف ایس)، وشاکھاپٹنم کیلئے بی راج شیکھر ( آئی اے ایس) شریمتی پی اے شوبھا ( آئی اے ایس) اور ڈاکٹر کے سوریا نارائنا ( آئی ایف ایس ) مشرقی گوداوری کیلئے کے ایس جواہر ریڈی( آئی اے ایس) کے آر بی این چکرورتی ( آئی اے ایس) اور جے ایس این مورتی ( آئی ایف ایس)، مغربی گوداوری کیلئے شریمتی نیلم سہانی، پی لکشمی نرسمہمم اور ایس ایس سریدھر، کرشنا ضلع کیلئے اے سی پنیتا، این گلزار اور شریمتی آر ریوتی، گنٹور ضلع کیلئے جے سی شرما، شریمتی جی جیا لکشمی اور پی وی چلپتی راؤ، پرکاشم کیلئے آر کے ولاوین، شریمتی ڈی ادئے لکشمی اور ڈاکٹر کے گوپی ناتھ، نیلور کیلئے جی اننت رامو،کے دھننجیا ریڈی اور اشوک کمار، چتور کیلئے ایس ایس راوت، سی ایچ سریدھر اور پی ایس سرینواس شاستری، کرنول کیلئے اے آر سو کمار، شریمتی وی کرونا اور ڈاکٹر شانتی پریہ پانڈے، اننت پور کیلئے کے وجیا آنند، شریمتی وائی وی انورادھا اور ڈاکٹر راہول پانڈے جبکہ کڑپہ ضلع کیلئے شریمتی وینا ایش، کے سریدھر اور ایم روی کمار کو الاٹ کیا گیا ہے۔