جنسی ریمارکس پر پانڈیا اور راہول پر فی کس 20 لاکھ روپئے جرمانہ

نئی دہلی۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی محتسب ڈی کے جین نے آج ہندوستانی کرکٹرز ہاردیک پانڈیا اور کے ایل راہول پر ایک مشہور ٹی وی شو کے دوران خواتین کے خلاف جنسی ریمارکس کرنے پر فی کس 20 لاکھ جرمانہ عائد کیا ہے۔ بی سی سی آئی ویب سائٹ پر مسٹر جین نے تحریر کیا کہ اس سے ہٹ کر کوئی اور ایکشن ان کے خلاف نہیں لیا جائے گا کیونکہ دونوں کھلاڑی عبوری معطلی کے بعد سے پانچ او ڈی آئی کھیلنے سے قاصر تھے۔ ان 10 لاکھ روپیوں میں سے ایک لاکھ فی کس ان کے بیواؤں کو دیئے جائیں جن کے شوہر پیرا ملٹری خدمات انجام دیتے ہوئے شہید ہوچکے تھے۔ ان تمام حالات کو دیکھتے ہوئے بی سی سی آئی نے فیصلہ کیا کہ دونوں کھلاڑی بلامشروط معذرت نامہ بھی داخل کریں گے اور جرمانہ کی ادائیگی کے بعد دونوں کھلاڑی پھر سے کھیل سکیں گے، حالانکہ دونوں کھلاڑیوں کے نام ورلڈ کپ میں کھیلنے کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کئے جاچکے ہیں، لیکن دونوں کھلاڑی 27 سالہ راہول اور 25 سالہ پانڈیا سرکاری طور پر ان کو اطلاع کی وصولی کے منتظر ہیں۔ بی سی سی آئی نے یہ بھی خیال ظاہر کیا کہ چونکہ کرکٹ ایک بہت ہی مشہور کھی ہے اور ملک کے نوجوان کرکٹ کھلاڑیوں کی شخصیت سے بے انتہا لگاؤ رکھتے ہیں چنانچہ کرکٹ کھلاڑیوں کی اس طرح کی غیرذمہ دارانہ بیانات سے نوجوانوں کے ذہن متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ ملک کے نوجوان کرکٹ کھلاڑیوں کو اپنا رول ماڈل تصور کرتے ہیں۔ جنوری کے پہلے ہفتہ میں ان دونوں کھلاڑیوں نے ایک ٹی وی ٹاک شو کے دوران چند نازیبا الفاظ خواتین کے بارے میں کہے تھے۔ ان کے تبصرے کے فوری بعد دونوں کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹر (COA) نے عبوری طور پر معطل کرکے آسٹریلیا کے دورے سے فوری اپنے ملک واپس ہونے کو کہا تھا۔ 30 مئی سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ جو برطانیہ میں شروع ہورہے ہیں۔ دونوں کھلاڑی اپنے کھیل پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ پانڈیا نے ابھی تک ہندوستان کے 11 ٹسٹ، 45 او ڈی آئی اور 38 T20 انٹرنیشنل میں حصہ لے چکے ہیں جبکہ راہول نے 24 ٹسٹ، 14 او ڈی آئی اور 27 ٹی 20 انٹرنیشنل مقابلوں میں لیا ہے۔