جنرل ہڈا نے راہول کوسونپی قومی سلامتی پر رپورٹ

نئی دہلی 31مارچ (سیاست ڈاٹ کام )کانگریس صدر راہول گاندھی نے کہاہے کہ قومی سلامتی کے تعلق سے ریٹائرلیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہڈا کی قیادت میں تشکیل دی گئی ماہرین کی کمیٹی نے انھیں اپنی رپورٹ پیش کردی ہے ۔راہول گاندھی نے ٹوئیٹ کرکے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا،‘‘ریٹائرلیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہڈا اور انکی ٹیم نے قومی سلامتی کے تعلق سے متعلق ایک تفصیلی رپورٹ تیارکی ہے اور یہ رپورٹ آج مجھے پیش کی گئی ہے ۔اس رپورٹ پر پہلے کانگریس کے اندر غور خوض کیاجائے گا ۔میں انھیں اور انکی ٹیم کو اس کوشش کیلئے شکریہ اداکرتاہوں‘۔کانگریس صدر نے ایک تصویربھی پوسٹ کی جس میں جنرل ہڈا انھیں قومی سلامتی پر رپورٹ پیش کررہے ہیں ۔پارٹی نے کچھ عرصہ قبل جنرل ہڈا کی قیادت میں یہ کمیتی تشکیل دی تھی ۔جنرل ہڈا نے 2016میں سرحد پار فوج کی سرجیکل اسٹرائک میں اہم رول ادا کیاتھا۔ریٹائرہونے کے بعد وہ کانگریس میں شامل ہوئے اور پارٹی نے انھیں قومی سلامتی پر رپورٹ تیار کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی ۔ رپورٹ کی کچھ سفارشات کانگریس کے منشور میں بھی شامل جاسکتی ہے ۔